02:45 , 17 مئی 2026
Watch Live

ایرانی صدر کا 4500 سال پرانے درخت کی تصویر شیئر، سوشل میڈیا پر بحث

ایرانی صدر درخت تصویر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کر کے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یہ تصویر شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ "سرو” کا یہ درخت تقریباً 4500 سال پرانا ہے اور ایشیا کے قدیم ترین جانداروں میں شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ درخت اس سرزمین پر موجود ہے جو ہزاروں سال پہلے بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی، جس سے ملک کی قدیم تہذیب کا اندازہ ہوتا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے پس منظر میں سامنے آئی ہے جب چین کے صدر Xi Jinping نے اپنے دورہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک نایاب سرکاری باغ کا دورہ کروایا تھا، جہاں سینکڑوں سال پرانے درخت موجود تھے۔

اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے ہزار سال سے زائد قدیم درخت بھی دکھائے تھے، جنہیں ٹرمپ نے سراہا تھا۔

ایرانی صدر کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں، جن میں سے کئی افراد کا کہنا ہے کہ یہ پیغام بالواسطہ طور پر ایران کی قدیم تہذیب اور مضبوطی کو اجاگر کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔

کچھ صارفین نے اسے سابق بیانات کے تناظر میں بھی دیکھا، جن میں ایران سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION